ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 14 جون سے اَن لاک کا آغاز۔ گاؤں قریوں سے عوام کی بنگلورو واپسی

کرناٹک میں 14 جون سے اَن لاک کا آغاز۔ گاؤں قریوں سے عوام کی بنگلورو واپسی

Sun, 13 Jun 2021 12:35:05    S.O. News Service

بنگلورو، 13؍ جون (ایس او نیوز) شہر  بنگلورو میں کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی رفتار بتدریج بڑھتی جارہی ہے، پازیٹیویٹی شرح میں کمی آنے کے پس منظر میں ریاستی حکومت نے بنگلورو سمیت کئی اضلاع میں اَن لاک کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف گاؤں  قریوں سے مزدور ملازمین پھر ایک مرتبہ بنگلورو کا رُخ کررہے ہیں۔ شہر کے سنگولی رائنا ریلوے اسٹیشن میں ہر دن مسافروں کی ایک بڑی تعداد پہنچ رہی ہے۔

ریاستی حکومت نے شہر میں اَن لاک کے پیش نظر پرائیویٹ کمپنیوں کو کام چلانے کی اجازت فراہم کی ہے، جس کے پیش نظر ریاست کے مختلف اضلاع و بیرون ریاستوں سے عوام بنگلورو واپس ہورہے ہیں۔

شہر میں کام کرنے والے سامان سمیت بذریعہ ریل بنگلورو آر ہے ہیں۔ جس کے پیش نظر میجسٹک اور ریلوے  اسٹیشن پہنچنے والے ہر مسافر کو کووڈ ٹیس سے گزارنے کے مقصد سے کووڈ جانچ کیمپ منعقد کئے جارہے ہی۔ ریلوے اسٹیشن کے مین گیٹ پرکووڈ جانچ کی دو ٹیمیں اور بیرون علاقہ میں دو ٹیموں کی جانب سے کووڈ ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ 


Share: